سریع الاثر
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - بہت جلد اثر کرنے والا، زود اثر، تیز و تند۔ "رنج خوشی سے زیادہ سریع الاثر ہوتا ہے۔" ( ١٩٣٧ء، مشیر حسین قدوائی، جذبِ دل، ١٤ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سریع' کے بعد 'ا ل' بطور حرف تخصیص لگا کر عربی ہی سے ماخوذ اسم 'اثر' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٩٢ء سے "سفرنامہ روم و مصر و شام" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - بہت جلد اثر کرنے والا، زود اثر، تیز و تند۔ "رنج خوشی سے زیادہ سریع الاثر ہوتا ہے۔" ( ١٩٣٧ء، مشیر حسین قدوائی، جذبِ دل، ١٤ )